جنرل مشرف کی رہائی حکومت بلوچستان کیلئے نقصان دہ ہے، جان بلیدی

General Musharraf

General Musharraf

بلوچستان (جیوڈیسک) حکومت بلوچستان نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی ضمانت پر رہائی کو بلوچ مسلح تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کے عمل کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات کی خرابی کے ذمہ دار سابق صدر جنرل پرویز مشرف ہیں۔ بلوچ قوم پرست جماعتیں سمجھتی ہیں کہ مشرف بلوچ رہنما نواب اکبرخان بگٹی کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان کی رہائی کے بعد بلوچستان کے حالات پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں مگر سابق صدر کی ضمانت پر رہائی کے فیصلے سے صوبائی حکومت کے لئے بلوچ مسلح تنظیموں کے ساتھ بات چیت میں مشکلات پیدا ہونگی۔