بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی سزا، چینی تیراک پر تاحیات پابندی

Chinese Swimmer

Chinese Swimmer

بیجنگ (جیوڈیسک) دو بار اولمپئن سوئمنگ چیمپئن شپ جیتنے والے چینی سپر سٹار سن یانگ کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کے الزام میں سات دن کی قید کے بعد چینی سپورٹس اتھارٹیز نے مقابلوں، قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ اور دیگر کمرشل سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔

سن یانگ نے گزشتہ سال بھی تین چیمپئن شپس جیتی تھیں۔ تاحیات پابندی کے بعد اب وہ کسی بھی قومی یا بین الاقوامی تیراکی کے مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔