جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے معاہدے کا امکان ہے، ایران

Mohammad Javed

Mohammad Javed

ایران (جیوڈیسک) ایران نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام سےمتعلق عالمی طاقتوں سے مذاکرات میں معاہدے کا امکان ہے ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے جنیوا میں عالمی رہنماؤں سے مذاکرات کے پہلے روز کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام پر عالمی تحفظات کو دور کرے گا لیکن یورینم افزودگی کو مکمل ترک نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سنجیدہ گفتگو کا آغاز ہو گا۔ ایران کی نئی حکومت اعتدال کی راہ اپنائے گی۔ ایرانی عوام نے یہ موقع تخلیق کیا ہے اور اسے ضائع نہیں ہونا چاہیے۔