نیسپاک نے کمپلینٹ اور مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا
Posted on November 8, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : نیسپاک کے مینیجنگ ڈائریکٹر امجد اے خان نے چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی کمپنی میں کمپلینٹ اور مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے۔ اس ادارے کا مقصد کلائنٹس کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اور غلط فہمیوں کا ازالہ کرنا ہے۔
نیسپاک کی طرف سے اس ادارے کا قیام ایک بر وقت فیصلہ ہے۔ جس سے ملکی اور غیر ملکی کلائنٹس کے لیے خدمات فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔ نیسپاک کے سینئر جنرل مینیجر محمود اے سلہری کو اس ادارے کا سر براہ مقرر کیا گیا ہے۔ جو کہ کلائنٹس اور ایم ڈی نیسپاک کے درمیان رابطہ کا کردار ادا کریں گے اور جو معا ملات پراجیکٹ سٹاف سے حل نہیں ہو سکتے وہ اس مخصوص ادارے کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com