بلدیاتی انتخابات کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ منظور مغل، ایڈووکیٹ
Posted on November 8, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی (سہیل الیاس) سینر ایڈووکیٹ منظور مغل نے حکومت کو انتباہ کیا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد عمل میں لا کر ہی پاکستان کے عوام میں آسودگی کے ساتھ فلاحی ریاست کا قیام عمل میں آ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں تاخیر کسی صورت ملکی ترقی میں سودمند نہیں۔
منظور مغل، ایڈووکیٹ نے کہا کہ فوری طور پر راولپنڈی بائی پاس روات سے براستہ چکری، گرجا،یونیورسٹی ٹاون سے منسلک کر کے موٹروے اور جی ٹی روڈ سے ملائے جانے سے راولپنڈی کی ترقی اور خوشحالی کا سبب ہو گا اور دوسری جانب ایکسپریس وے پر ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباو کو کم کیا جا سکتا ہے۔
منظور مغل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب اور وفاقی حکومت کی توجہ اس اہم مسئلہ پر دلائی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کایہ حلقہ اس دور میں بھی اس پر کام نہ ہوا تو راولپنڈی کے عوام میں جمہوریت سے مایوسی کا سبب بنے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com