ڈنگہ کی خبریں 7/11/2013

ڈنگہ :بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد منظور ہو گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد منظور ہو گئی ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ چیف جسٹس چاہتے ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ ہونے سے قبل بلدیاتی الیکشن کروائیں لیکن حکومت کا موقف ہے کہ اتنی قلیل مدت میں انتخابات کرانا ناممکن ہے لہذا قومی اسمبلی میں اکثریت رائے سے ملتوی کروانے کی قرار داد منظور کرا لی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی،جوڑ توڑ اور پینلوں کی تشکیل کا سلسلہ عروج پر پہنچنے لگا
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)بلدیاتی الیکشن کا بگل بجتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی،جوڑ توڑ اور پینلوں کی تشکیل کا سلسلہ عروج پر پہنچنے لگا،ڈنگہ میں گذشتہ کئی عشروں سے مختلف گروپس اوردھڑے باہمی صلاح و مشوروں میں مصروف ہیں،کچھ سیاست کے ماہر کھلاڑیوں پر مشتمل گروپس میدان میں اترنے کے علاوہ کچھ نئے پہلوان بھی لنگوٹ کس رہے ہیں جو کہ پنجہ آزمائی کے لیے سیاسی دائو پیچ کی تیاریاں کر رہے ہیں،سابقہ روایات کی طرح آمدہ بلدیاتی الیکشن بھی تلخ و شیریں یادیں چھوڑ یں گے ڈنگہ میں ابھی تک مکمل پینل کا اعلان کسی گروپ کی جانب سے نہیں ہوا جو مضبوط دھڑے اور گروپ ہیں وہ اپنے سیاسی پتے شونہیں کر رہے ہیں آئندہ دو تین یوم میں سب کچھ واضع تو ہو جائے گاعوام محض زاتی طور پر محسوس کر رہے ہیں کہ کون کون انتخابی میدان میں کودے گا،کیونکہ متوقع امیدواران کے رویوں میں تبدیلی محسوس کر کے ہی عوام اندازے لگا رہے ہیں متوقع امیدواران نے خاموش انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے،کچھ کو اپنی اپنی قیادت کے فیصلوںکا اشارہ ہو چکا ہے انکی تیاریاں تو بام عروج پر ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممبران اسمبلی پنجاب کیلئے ایک کروڑکی گرانٹ،سکیمیں تیار کر لی گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف سے گجرات ضلع سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سات ایم پی ایز کو ملنے والی ایک کروڑ روپے کی گرانٹ سے تعمیر و ترقی کے کام کروانے کیلئے اراکین اسمبلی کے سکیمیں بنوا کر محکموں کو دے دی ہیں،ملک حنیف اعوان،حاجی عمران ظفر،میجر معین نواز،چوہدری اشرف دیونہ نے اسکیمیں بنوا کر پبلک ہیلتھ کو دی ہیں ان میں گلی نالیوں کی تعمیر سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں جبکہ ایم پی اے میاں طارق محمود اور چوہدری شبیر کوٹلہ نے اپنے فنڈز محکمہ لوکل گورنمنٹ کو دیئے ہیں سکیموں کی منظوری کے بعد اخبار میں اشتہار دیئے جائیں گے اور بعد ازاں ٹینڈرز ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ این اے106 کی صدارت میں ٹی ایم اے ہال کھاریاں تحصیل رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری جعفر اقبال ایم این اے حلقہ این اے106 کی صدارت میں ٹی ایم اے ہال کھاریاں تحصیل رسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ڈی ایس پی کھاریاں،ڈی ایس پی لالہ موسیٰ،چیف آفیسر لالہ موسیٰ،ریسکیو1122کھاریاں سیکورٹی ایجنسیوں کے نمائندگان نے شرکت کی،محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کی جگہ سخت نگرانی کی جائے گی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماتمی جلوس اور مجالس کی جگہ سیکورٹی کلیئرنس کیلئے1122اور سیکورٹی ادارے جب تک کلیئرنس نہیں دیں گے مجالس منعقد نہیں ہوں گی ماتم جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی،تحصیل بھر کے پرائیویٹ ایمبولینس گاڑیوں کو مدد کیلئے تیار رکھا جائے گا،اجلاس میں تحصیل رسپانس کمیٹی کے ممبران اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ،ڈی ایس پی ،چیف آفیسر ڈنگہ،کھاریاں،لالہ موسیٰ،ایجنسیوں کے نمائندگان ،1122اور واپڈا کے نمائندگان نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محمد صادق بٹ نے روضہ رسولۖ پر جا کر پاکستان کی بقاء اور ملک پاکستان میں امن و سکون اور دوست احباب کیلئے عاجزی کے ساتھ دعا مانگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق ناظم ڈنگہIIالحاج محمد صادق بٹ نے روضہ رسولۖ پر جا کر پاکستان کی بقاء اور ملک پاکستان میں امن و سکون اور دوست احباب کیلئے عاجزی کے ساتھ دعا مانگی اور حاجی شاہد محمود بٹ کی کامیابی کیلئے بھی خصوصی طور پر دعا مانگی وہ سولہ نومبر کو پاکستان واپس آکر عوام الناس اور حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :امرہ کلاںکے نوجوان کی ہلاکت،1سال بعد زہر خورانی کا مقدمہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امرہ کلاں کی رہائشی خاتون زرینہ بی بی زوجہ ریاض احمد کے جواں سال بیٹے غلام رضا کو ملزمان شیرافگن احمد خان،نازیہ بی بی وغیرہ گھر بی بی وغیرہ گھر سے بلا کر لے گئے اور ہوٹل میں لے جا کر اس کو زہریلہ کھانا کھلا دیا جس کے باعث غلام رضا وفات پا گیا،پولیس تھانہ ڈنگہ نے گذشتہ روز عدالتی احکامات پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،وقوعہ تقریباً ایک سال پرانا ہے جس کامقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شہری کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شہری کو دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا،بتایا گیا ہے کہ محلہ مغل پورہ کا رہائشی فرید حسین سیال صبح دس بجے بنک سے36ہزار روپے نکلوا کر گھر آرہا تھا کہ گھر کے قریب تین موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر دھکا دے کر اس سے 36ہزار روپے لوٹ لئے اور موقعہ واردات سے فرار ہو گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری پرویز احمد گجر پہلے کی نسبت اس بار بھی ریکارڈ لیڈ سے کامیاب ہونگے،معززین حلقہ وار ڈ نمبر7ڈنگہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ وارڈ نمبر7کی سماجی و سیاسی شخصیات کرامت حسین چوہدری ناصر مرزا شاہد علی رانا خورشید نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ چوہدری پرویز احمد گجر پہلے کی نسبت اس بار بھی ریکارڈ لیڈ سے کامیاب ہونگے اوران کے بڑے بڑے اکٹھ نے ثابت کردیا ہے کہ چوہدری پرویز گجرہی وارڈ کیلئے موزوں امیدوار ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی وہ کونسلر رہ چکے ہیں انہون نے اپنے دورمیں اپنے علاقہ کے لیے دن رات محنت کی اور ہر ایک کے دکھ درد میں شریک رہے،انشاء اللہ اس بار بھی اپنی وارڈ میں ریکارڈ ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری نعیم یاسر آف شیخو چک نے یونین کونسل وڑائچانوالہ سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)متحرک نوجوان حلقہ میں عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار چوہدری نعیم یاسر آف شیخو چک نے یونین کونسل وڑائچانوالہ سے چیئرمین کا الیکشن لڑنے کیلئے اپنی برادری دوست و احباب سے مشاورت کے بعد چیئر مین مین کاالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی سابقہ رواایت کو برقرار رکھتے ہوئے حلقہ کی عوام کی خدمت اپنا ولین فریضہ سمجھتے ہیں حلقہ میں مذہبی حوالے سے نوجوانوں کو دین کی طرف راغب کریں گے۔
ڈنگہ : میرا سیاست میں آنے کا مقصد ہے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت دیانتداری اور جرات مندی سے کروںگا ،چوہدری فیصل گجر
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)میونسپل کمیٹی ڈنگہ وارڈ نمبر4سے امیدوار جنرل کونسلر چوہدری فیصل گجر نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد ہے حلقہ کے عوام کی بے لوث خدمت دیانتداری اور جرات مندی سے کروںگا ہم نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے انشاء اللہ کامیاب ہو کر ڈنگہ اور اپنی وارڈ میں ترقیاتی کام کرائوں گا انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے خاص کر سپورٹ مین کا ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے اور کامیاب ہو کر ان کے سپورٹس فنڈز سے گرائونڈ بنائیںگے اور عوام کی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری لیاقت علی شیر آف اسماعیلہ شریف کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے پر حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)یونین کونسل نونانوالی سے امیدوار برائے چیئر مین چوہدری لیاقت علی شیر آف اسماعیلہ شریف کے چیئرمین کا الیکشن لڑنے پر حلقہ کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور حلقہ کے عوام ان سے رابطہ کر رہے ہیں اور انہیں اپنے مکمل اعتماد کا یقین دلا رہے ہیں،چوہدری لیاقت شیر نے اپنی الیکشن مہم کا تیزی سے آغاز کر دیا ہے اور حلقہ کے عوام بھی ان کی الیکشن میں انٹری حلقہ میں تعمیر و ترقی کا ضامن سمجھ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :امیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر5 حاجی شاہد محمود بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،معززین علاقہ وارڈ نمبر5
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وارڈ نمبر5کے معززین شکیل احمد بٹ،احسان احمد بٹ،جمیل بٹ،سائیں عمران بٹ،صغیر بٹ،صدف حفیظ،ندیم اکمل نے اپنے مشترکہ بیان میںامیدوار جنرل کونسلر وارڈ نمبر5 حاجی شاہد محمود بٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے جہانیاں قبرستان کے لئے راستہ بنوا کر حلقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے،حاجی شاہد محمود بٹ حقیقی معنوں میں حلقہ کے عوام کے خادم ہیں اور وہ حلقہ کے عوام کی دکھ درد سمجھتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ٹی ایم اے نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے راستوں کی صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے نے محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوس کے راستوں کی صفائی اور لائٹنگ کے
انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ کسی بھی قسم کی شکایات کے ازالہ کے لئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے،جلوس روٹس پر لیپاپوتی،تجاوزات کا خاتمہ،سٹریٹ لائٹس روشن کر دی گئیں،جبکہ جلوس روٹس کے راستوں کے تمام مین ہولز کے ڈھکن درست کر دیئے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید ناامام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی انسانیت کے دشمنوں کے شکست دی جا سکتی ہے،الحاج اقبال منج
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف ٹرانسپورٹر و مشہور سماجی فلاحی شخصیت الحاج چوہدری محمد اقبال منج نے کہا ہے کہ سید ناامام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی انسانیت کے دشمنوں کے شکست دی جا سکتی ہے امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے کربلاکے میدان میں اپنی جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کے پرچم کو بلند کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اخوت،بھائی چارے،صبروتحمل،امن محبت کی اعلیٰ روایت برقرار رکھنے کا درس دیتا ہے، شہیدان کربلا نے دین اسلام کی سربلندی اور حق اور سچ کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : وارڈ نمبر7سے افتخار علی عفت نے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سیاسی سماجی و فلاحی شخصیت وارڈ نمبر7افتخار علی عفت نے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ،انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوست احباب اور برادری کی مشاورت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :شیخو چک کی مشہور سیاسی سماجی و فلاحی نوجوان شخصیت اجمل خان نے کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)شیخو چک کی مشہور سیاسی سماجی و فلاحی نوجوان شخصیت اجمل خان نے کونسلر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا،انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دوستوں اور برادری کی مشاورت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :موضع چھمبر میں جاوید اقبال گجرساکن ٹھلہ کی دکان سے نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کر کے لے گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)موضع چھمبر میں جاوید اقبال گجرساکن ٹھلہ کی دکان سے نامعلوم چور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چوری کر کے لے گئے،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : چوہدری محمد رفیع اطہر کے چچا کو ان کے آبائی گائوں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ماہر تعلیم ،سابق اے ای او ڈنگہ و نونانوالی ،ایس ایس ہائی سکو ل کھوہار چوہدری محمد رفیع اطہر کے چچا کو ان کے آبائی گائوں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں سمیت اساتذہ برادری نے بھر پور شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :مختار فورس پاکستان تحصیل کھاریاں کا ایک انتہائی اہم اجلاس مختار فورس پاکستان آفس میںہوا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مختار فورس پاکستان تحصیل کھاریاں کا ایک انتہائی اہم اجلاس مختار فورس پاکستان آفس ڈنگہ میں زیر صدارت صوبائی ناظم الامور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان صوبہ پنجاب چوہدری لال خاں،سید طاہر عباس شاہ بخاری،جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان ڈنگہ منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی ڈپٹی کمانڈر پنجاب سیدعلی عابد شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،ڈی سی او گجرات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی سی او گجرات آصف بلال لودھی نے محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں اور 10,9محرم الحرام کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی ہو گی،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈنگہ :انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام 12نومبر بروزمنگل بعد از نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ میلاد چوک میں شہادت امام حسین کانفرنس ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)انجمن صدائے مدینہ کے زیر اہتمام 12نومبر بروزمنگل بعد از نماز عشاء جامع مسجد گلزار مدینہ میلاد چوک میں شہادت امام حسین کانفرنس ہو گی،جس کی صدارت قاری محمد یعقوب نقشبندی کریں گے، جس میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی جمال الدین بغدادی خطیب اعظم جڑانوالہ خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محلہ مغل پورہ ڈنگہ کے رہائشی اسلم گجر،بشیر گجر کی والدہ اور چوہدری ارشد گجر کی خالہ انتقال کر گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ مغل پورہ ڈنگہ کے رہائشی اسلم گجر،بشیر گجر کی والدہ اور چوہدری ارشد گجر کی خالہ انتقال کر گئیں،نماز جنازہ میں چوہدری محمد اسلم،چوہدری شہریار اسلم،لیاقت قریشی،شیخ سہیل،چوہدری فیاض احمد،حاجی نصر باہوالہ،راجہ خالد،مرزا فاروق زمان،مرزا صفدر حسین،چوہدری فیصل گجر،ملک بابر حسین،چوہدری محمد حسین ٹوپہ،میاںمحمداکرم،لیاقت بسوی،قاری غلام عباس محمد الیاس گوندل،چوہدری محمد افضل جٹ،عباس گوندل،راجہ جاوید سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی،قل شریف کا ختم اتوار نو بجے محلہ مغل پورہ ڈنگہ میں ہو گا۔