سیکرٹری فنانس کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت تیس نومبر تک ملتوی

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری فنانس کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت تیس نومبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت شروع کی توعدالت کے روبرو سیکرٹری فنانس نے موقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ سے متعلق حکم دے رکھا تھا۔

اس حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی تھی جس کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔اس معاملہ پر توہین نہیں کی، نٹرا کورٹ اپیل کا جو بھی فیصلہ ہو گا اس پر عمل کریں گے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی۔