یوم اقبال اور 9 ویں، 10 ویں محرم پر عام تعطیل کا اعلان

Muharram ul Haram

Muharram ul Haram

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نے یوم اقبال، نویں اور دسویں محرم پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے یوم اقبال پر نو نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے نویں اور دسویں محرم پر چودہ اور پندرہ نومبر جمعرات اور جمعے کو عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔