بلوچستان: مند میں ایف سی قافلے پر حملہ، اہلکار جاں بحق

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے علاقے مند میں ایف سی کے قافلے پر حملہ سے، ایک ایف سی اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

ایف سی کے ترجمان کے مطابق مند میں ایف سی کا قافلہ جا رہا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک ایف سی اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ ایف سی کی جوابی فائرنگ سے 3 حملہ آور مارے گئے اور 2 زخمی ہو گئے۔

ایف سی نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا اور انکے ٹھکانے سے 5 لاکھ روپے نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ اسلحے میں 2 مائنز، 2 موبائل سیٹس، 1 پستول اور 1 شاٹ کن شامل ہیں۔