سندھ: بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Supreme Court Karachi

Supreme Court Karachi

سندھ (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہے۔

ایڈ ووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید خان نے صوبائی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کراچی میں جاری دہشت گردی اور محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات میں مصروفیت کے باعث بلدیاتی انتخابات کے انتظامات مکمل نہیں ہو سکتے۔

دیگر صوبوں کی طرح سندھ حکومت کو بھی سات دسمبر کو الیکشن کرانے کی اجازت دی جائے۔ صوبائی حکومت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی ہے۔