فیصل آباد: سخت سیکورٹی انتظامات میں 157 مقامات پر مجالس کا انعقاد

Majalis

Majalis

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں تیسرے محرم کے روز مجموعی طور پر 5 جلوس نکالئے گئے، سخت سیکورٹی انتظامات میں 157 مقامات پر مجالس کا اہتمام ہوا۔

سب سے حساس اور بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے نکالا گیا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اپنے مقام پر اختتام پذیر ہوا۔ محرم پلان کے مطابق فیصل آباد میں کل 152 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ 5 جلوس نکالے گے جن میں سے دو جلوس حساس نوعیت کے تھے۔

پولیس کی جانب سے جلوسوں میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند تھا اور جلوس کے اطراف پولیس کے دو حصار قائم کئے گئے تھے۔