گوجرانوالہ : نامعلوم افراد کی امام بارگاہ میں فائرنگ، موذن سمیت تین افراد قتل

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) گوجرانوالہ میں ٹارگٹ کلنگ کے دوران نامعلوم افراد نے امام بارگاہوں میں گھس کر امام مسجد، موذن سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، واقعہ کے بعد علا قہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محلہ مومن پورہ میں واقع امام بارگاہ قصر ابوطالب میں نماز فجر کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے امام بارگاہ میں گھس کر فائرنگ کر کے امام مسجد یوسف اور امانت علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

امام بارگاہ قصر ابو طالب سے چند گلیوں کے فاصلے پر واقع دوسری امام بارگاہ قصر زینبیہ میں بھی اسی دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وہاں پر موجود موذن سید جاوید کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ان واقعات کی اطلاع ملتے ہی اہل تشیع بڑی تعداد میں امام بارگا ہوں میں جمع ہو گئے۔

خواتین سینہ کوبی کرتی رہیں تاہم اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔