سوئزرلینڈ (جیوڈیسک) ہاکی ورلڈ کپ 2018 مینز کی میزبانی بھارت کو دے دی گئی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 مینز اور ویمنز ایونٹ کے میزبان ملکوں کا فیصلہ کیا۔
2018 میں ہونے والے مینز ہاکی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے حصے میں آئی۔ اس سے قبل بھارت کو یہ اعزاز 2010 میں ملا تھا جبکہ ویمنز ہاکی ورلڈ کپ 2018 کا انعقاد انگلینڈ میں کیا جائے گا۔ مینز اور ویمن ایونٹس میں 18، 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔