برازیلیا (جیوڈیسک) برازیل میں چوبیس واں سالانہ فیشن ویک پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، دوسرے دن موسم سرما کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ریو ڈی جنیریو میں ہونے والے فیشن ویک میں دنیا بھر سے ماڈلز شرکت کر رہی ہیں۔
فیشن ویک کے دوسرے روز سردیوں کے نئے اور جدید ملبوسات کی نمائش ہوئی۔ ٹاپ ماڈلز نے جب دیدہ زیب اور رنگا رنگ لباس زیب تن کئے ریمپ پر واک کی تو دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے،فیشن شو میں انڈین ملبوسات کی تصویری نمائش بھی ہوئی۔