نومبر کے پہلے ہفتے میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

Inflation

Inflation

نومبر کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح ایک اعشاریہ دو فیصد اضافے کے بعد 14 فیصد تک پہنچ گئی۔

جو 25 ماہ کے دوران سب سے زیادہ ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، گندم، چاول، دالیں، سبزیاں، دودھ، دہی اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاہ مٹی کا تیل، آلو، پیاز اور ٹماٹر جیسی ضروری اور ہر عام آدمی کے استعمال کی اشیا بھی مزید مہنگی ہو گئیں۔ صرف ٹماٹر 50 فیصد مہنگا ہوا ہے۔