افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں افغان شہری کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے برطانوی فوجی کو عدالت نے مجرم ٹھہرا دیا۔
برطانوی فوجی نے 15 ستمبر 2011 کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں گشت کے دوران ایک نامعلوم شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والا افغان شہری ہیلی کاپٹر سے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا تھا اور برطانوی فوجیوں کو زخمی حالت میں کھیت سے ملا تھا۔
فوجی اہلکار نے اپنے ہیلمٹ میں نصب کیمرے سے سارے واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ ویڈیو کو مقدمے کے دوران عدالت میں پیش کیا گیا۔ مقدمے میں نامزد دیگر دو فوجیوں کو بری کر دیا گیا ہے۔