ڈوم ہمنگ وے زندگی سے بھرپور فلم ہے: جیوڈ لا

 Dom Hemingway

Dom Hemingway

لندن (جیوڈیسک) جرم اور مزاح پر بنی برطانوی فلم ڈوم ہیمنگوے Dom Hemingway میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جیوڈ لا Jude Law کا کہنا ہے کہ ڈوم زندگی سے بھرپور ہے اور اسے ادا کرنے میں انہیں بہت مزہ آیا۔

جیوڈ فلم کے پندرہ نومبر کو برطانیہ میں ریلیز کے سلسلے میں لندن میں ہیں انہوں نے کہا زندگی سے بھرپور کردار ادا کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، نہ جانے وہ اس میں کامیاب ہوئے ہیں یا نہیں۔

ڈوم ہیمنگوے ایک قیدی کی کہانی ہے جو بارہ برس قید کی سزا کاٹ کر واپس آتا ہے اسکی حس مزاح زبردست ہے وہ اپنے مجرم باس کی جگہ سزا کاٹتا ہے اور اپنا حصہ وصول کرنا چاہتا ہے لیکن وہ مشکل میں پھنس جاتا ہے کہ اپنی بیٹی سے ملے یا ماضی کا حساب کرے۔