لندن (جیوڈیسک) اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے ڈبلز میں اعصام الحق کی ٹیم آج ان ایکشن ہو گی۔ لندن میں جاری سیزن کے آخری اے ٹی پی ایونٹ کے تیسرے مینز ڈبلز میچ میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر جولین، ایوان ڈوڈی اور مارسیلو میلو کیخلاف میدان میں اتریں گے۔
پاک ڈچ جوڑی کو گزشتہ دومیچزمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب سنگلز کے مقابلوں میں عالمی نمبر 2 نواک جوکووچ کا سامنا رچرڈ گیسکٹ جبکہ سابق عالمی چیمپئن روجر فیڈرر کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو سے ہو گا۔