بلدیاتی انتخابات: سندھ، پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی جاری

Documents

Documents

اسلام آباد (جیوڈیسک) سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے سندھ کے لیے 8 لاکھ اورپنجاب کے لیے 50 لاکھ کاغذات نامزدگی کی چھپائی کا کام جاری ہے۔

سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے گئے۔