پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں: قاضی احمد سعید
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کے جیالے ہی ملک کے کام آئے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردوں سے بھاگنے والی نہیں، دہشت گردی کا سامنا کرنے والی جماعت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا، یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جس نے 5 سال تک دہشت گردی کا مقابلہ کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔
پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے قربانیاں دے کر جمہوریت کو پروان چڑھایا، موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی دی ہوئی جمہوریت کے ثمرات سمیٹ رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com