ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

Dry Season

Dry Season

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین سے چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سردی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 5جبکہ اسکردو اور کالام میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت ٹھٹھہ اور چھور میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 07 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

لاہورمیں کم سے کم درجہ حرارت 9 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 19 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پشاورمیں کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت4 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔