میاں نوازشریف اور ان کی ٹیم صحیح معنوں میں پاکستان کے عوام کو ریلیف دے رہی ہے:حاجی محمد خالد مغل
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نائب صدر اور امیدوار چیئرمین حاجی محمد خالد مغل نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف اور ان کی ٹیم صحیح معنوں میں پاکستان کے عوام کو ریلیف دے رہی ہے، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنا حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے، انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت پانچ سالوں میں ملک کی کایا پلٹ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 48/12 کے مختلف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حاجی خالد مغل کا کہنا تھا کہ علاقہ کی ترقی و خوشحالی میرا مشن ہے جس پر کامیاب ہو کرگامزن رہوںگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر علاقہ کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔ اس موقع پر امیدوار برائے وائس چیئرمین امجد علی انصاری، عباس بھٹی، راشد بٹ، دائود خالد مغل ودیگر نے بھی ان کے ہمراہ تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com