میکسیکو (جیوڈیسک) میکسیکو میں روشنیوں کا سیلاب امڈآیا۔ لائٹ فیسٹیول نے میکسیکو کی شاموں کو جھلمل رنگوں میں رنگ دیا ہے۔ 7 سے 10 نومبر تک جاری رہنے والے لائٹ فیسٹیول میں 80 آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔
روشنیوں کے میلے میں شہر کے تاریخی سینٹرا ور دیگر عمارتوں کو متحرک تصویروں سے سجایا گیا ہے۔ فیسٹیول کی خاص بات شہر کے مرکز میں فائن آرٹ پیلس کی سجاوٹ ہے، فیسٹیول میں میوزک اور لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے فلمیں بھی پیش کی جارہی ہیں۔