مشرف پر مقدمہ غداری کا مطالبہ قوم کیخلاف استحصالیوں کی نئی سازش ہے ‘آل پاکستان مسلم لیگ
Posted on November 9, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی: مشرف پرعوام دشمنوں اور اقتدار پرستوں کی جانب سے بنائے گئے خودساختہ و جھوٹے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور عدلیہ کی جانب سے بینظیر قتل کیس اکبر بگٹی قتل کیس ججز بندی کیس اور لال مسجد و غازی عبدالرشید سیمت تمام کیسز میں مشرف کی ضمانت پر رہائی کے باوجود پارلیمنٹ کے سامنے استحصالی میلہ لگانے والوں نے مشرف کیخلاف قراردادمنظور کرکے توہین عدالت کا ارتکاب کیا ہے۔
جس پر اعلیٰ عدلیہ کو سوموٹو ایکشن اور فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے جبکہ پارلیمنٹ کے باہر سیاسی اکھاڑہ سجاکر توہین پارلیمنٹ کرنے والوں نے محسن پاکستان پرویز مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی قرار داد منظور کرکے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ کرپشن دھونس و دھاندلی اور انسانی لہو و لاشوں کی سیاست کے ذریعے پارلیمنٹ میں پہنچنے والے روایتی وموروثی سیاستدان جاگیردار اورسرمایہ دار اس ملک اور عوام سے کبھی مخلص نہیں ہوسکتے۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے متحدہ اپوزیشن کی مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور اسے عدم استحکام و تباہی سے محفوظ رکھنا افواج پاکستا ن کی ذمہ داری ہے اور جب بھی منافق سیاستدان اس ملک و قوم کو تباہی سے دوچار کرتے ہیں۔
افواج پاکستان اپنے فریضے کی ادائیگی پر مجبور ہوجاتی ہیں اور بحیثیت آرمی چیف و صدر پاکستان مشرف کے تمام اقدامات بھی پاکستان و عوام کے تحفظ و بقا کیلئے تھے جنہیں غداری یاغیرآئینی قرار دینابذات خود توہین آئین توہین منصب صدارت اور پاکستان و عوام دشمنی کے مترادف ہے۔