پاکستان نے کئی مرتبہ امریکا سے طالبان کو نشانہ بنانے کا کہا

Hussain Haqqani

Hussain Haqqani

لاہو (جیوڈیسک) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے پاکستانی حکومت نے کئی بار امریکا سے کالعدم تحریک طالبان کے رہنماں کو نشانہ بنانے کیلئے کہا۔ حسین حقانی نے اپنی کتاب Magnificent Delusions, میگنی فیشنٹ ڈیلوزنز میں دعوی کیا ہے کہ سن دو ہزار آٹھ میں امریکی فوجی سربراہ مائیکل مولن نے پاکستان کے دورے میں جنگجو گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ایک ملاقات میں پاکستانی فوجی حکام نے انہیں درخواست کی کہ ڈرون کے ذریعے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کو نشانہ بنایا جائے۔ اس درخواست کے بعد امریکا نے کالعدم تنظیم کے عہدیداروں کو بھی ٹارگٹ کی فہرست میں شامل کر لیا۔ حسین حقانی نے اپنی کتاب میں امریکی بزنس مین اور میمو گیٹ اسکینڈل کے کردار منصور اعجاز سے کسی قسم کی مدد لینے کی تردید کی ہے۔