کشمیریوں کو حقوق سے محروم رکھنے کا بھارتی رویہ بدستور جاری

Kashmiris

Kashmiris

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں مسلمانوں سے بغض کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، کشمیریوں کو آئندہ انتخابات میں کسی کو بھی نہیں” کا اختیار دینے کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔ بھارت میں بھی کئی ممالک کی طرز پر بیلٹ پیپر پر ایک خانہ دیا جائے گا اور ووٹر اگر کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دینا چاہے تو وہ اس پر مہر لگا دے گا۔

بھارتی سرکار کو یہ مشورہ کرنے بھارتی ایوان زیریں کے رکن تاج محی الدین نے مرکزی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ ان ریاستوں میں جہاں علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں، ووٹروں کو یہ آپشن نہ دی جائے۔ ووٹنگ کیلئے اس آپشن کی مدد سے علیحدگی پسند خود کو مضبوط بنائیں گے۔

تاج کا کہنا ہے انہوں نے وزیر اعظم اور کانگریس پارٹی کی اعلی قیادت کو خط لکھا ہے جس میں مشورہ دیا ہے وہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ تاج کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے حلقے اوڑی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت آنے والے لوک اور راجیہ سبھا کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ”کسی کو بھی نہیں کا خانہ شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔