ٹام کروز نے زندگی میں دخل اندازی پر اشتہاری کمپنی کو 5 کروڑ ڈالر ہرجانہ کر دیا

Tom Cruise

Tom Cruise

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے ذاتی زندگی میں دخل اندازی کرنے پر اشتہاری کمپنی کے خلاف پانچ کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔ مقامی عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ اشتہاری کمپنی نیاپنے رسالے میں رپورٹس شائع کی کہ ٹام کروز نے کیٹی ہومز سے علیحدگی کے بعد اپنی بیٹی سوری کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی ان کے ساتھ ہے جس کا وہ بے حد خیال رکھتے ہیں جبکہ میگزین کے اس اقدام کی وجہ سے انہیں اور ان کی بیٹی کو شدید پریشانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے، عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔