سہون کے قریب حادثہ، 4 افراد جاں بحق

Sehwan

Sehwan

سہون (جیوڈیسک) سہون کے قریب زائرین کی کار ڈمپر سے ٹکراگئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کراچی کے علاقے کھارادر سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑی کوپیش آیا جو سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینے کے بعد واپس جارہے تھے۔

حادثے کاشکار ہونے والی کار سہون کے قریب انڈس ہائی وے پر کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پرجاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔