الحرمین ماڈل اسکول کے زیر اہتمام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 136ویں یوم پیدائش پر سیمینار سے مقررین کا خطاب
Posted on November 10, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی: شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی 136 ویں یوم پیدائش پر الحرمین ماڈل اسکول ماڈل کالونی ملیر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے پرنسپل محمد آصف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال برصغیر کے عظیم شاعر مفکر، دانشور اور ایک با کردار انسان تھے انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھ کر ہمیں یہ نوید دے دی تھی کہ آج ہم ایک آزاد اسلامی ریاست میں سانس لے رہے ہیں۔
یہ علامہ اقبال کی کاوشوں کا ثمر ہے جو ہم آج پوری دنیا میں ایک آزاد قوم کے طور پر جانے وار پہچانے جاتے ہیں۔ا س موقع پر سیمینار سے شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء و طالبات نے علامہ اقبال کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد آصف نے طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ پر لازم ہے آپ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے اقبال کے خواب کی تعبیر کو مزید مستحکم بنا ئیں کیو نکہ علامہ اقبال تو اپنا کام کرگئے اور آپ لوگوں میں لازم ہے کہ آپ لوگوں پہ لازم ہے کہ آپ لوگ اقبال کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے اقبال کے خوابوں کو مزید مستحکم اور پائیدار بنائے کیونکہ تو اپنا کام کرگئے اور میں آج آپ لوگوں میں مستقبل کا اقبال دیکھنا چاہتا ہوں اقبال کی زندگی کا ہر پہلو ہمارے لئے مثل راہ ہے۔
علامہ اقبال کا کردارہمارے لئے رول ماڈل کا کردار ہے اور ان کی زندگی کے ہر پہلو کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں اپنی تعلیم پہ بھرپور توجہ دینی چاہیں کیونکہ اقبال کا نظریہ ایک پڑھا لکھا پاکستان ہے تو آج یہ وقت اس پڑھے لکھے پاکستان کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے علامہ اقبال ہمارے قومی ہیرو ہیں۔
ہمیں اس بات پہ فخر ہونا چاہئے اقبال نے طالب علموں کو حصول علم کے لئے ہر قسم کی پریشانی اور تکلیفوں کا ڈٹ کے مقابلہ کرنا ہے آج شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے تجدید عہد کا دن ہے اگر آج شاعر مشرق ہمارے درمیان نہیں مگر ان کی تعلیم آج بھی ہمارے لئے مثل راہ ہے اور اس پہ عمل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔