جانوروں کے ماحول کو بہتر بنانے پراربوں ڈالر خرچ کرنے والے انسانی ماحول کو تباہ کرنے کے درپہ ہیں: امتیاز علی شاکر

لاہور: چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہو: رائو ناصر علی خاں میئو، میڈیا ایڈوائزر امتیاز علی شاکر،نائب صدر پی پی 159 ملک طارق اور صدر یوسی 146 رمضان گجرکا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاوراتی اجلاس سے خطاب، اجلاس میں ضلع بھر سے پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ کے (یوسی)عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز علی شاکر نے کہا کہ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔دہشتگرد اور انتہاء پسندانہ سوچ کو ختم کئے بغیر دنیا کا امن بحال نہیں کیا جاسکتا ۔جنگ و جبر کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ تو کیا جاسکتا ہے لیکن امن قائم کرنا ناممکن ہے ۔قیام امن کیلئے انسانی حقوق کی پامالی کو روکنا ہو گا۔ جانوروں کے ماحول کو بہتر بنانے پر اربوں ڈالر خرچ کرنے والے انسانی ماحول کو تباہ کرنے کے در پہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر طرح کی دہشتگردی کی شدید مخالف ہے ۔دہشگردکوئی ملک، گرویا قوم نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک کمنی سوچ ہے جو احساس کمتری یا احساس برتری کے ماحول میں جنم لیتی ہے۔ ہمیں قیام امن کے لئے قوم، فرقہ یا جماعتوں سے بالا تر ہوکر اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

رائوناصر علی خاں میئو نے کہا کہ کارکن الرٹ رہیںص بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسلم لیگ ن کی مقبولیت کو چار چاند لگائیں گے ،انہیوں کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں ۔اجلاس کے آخر میں حافظ و قاری محمد آصف نے ملک و قوم اور پوری دنیا میں قیام کیلئے دعا کی۔