گجرات میں ٹریفک کے دو حادثات میں دو کمسن لڑکے جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا

گجرات: گجرات میں ٹریفک کے دو حادثات میں دو کمسن لڑکے جاں بحق ایک شدید زخمی ہو گیا گذشتہ روز نواحی گائوں کالرہ کلاں کے قریب تیز رفتار ہائی ایس سڑک عبور کرتے ہوئے 14 سالہ ولید حسن کو کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

جبکہ تھانہ کنجاہ کے گائوں چوکنانوالی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر محلہ فیروز آباد گجرات کا رہائشی 16 سالہ اویس طارق موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔