دہشت گرد شہید تو ان کے ہاتھوں مرنیوالے بے گناہ کیا ہیں، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کےامیر منور حسن کے بیان پر مختلف سیاسی جماعتوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے جماعت اسلامی قوم سے معافی مانگے۔

منور حسن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہر مشکل وقت میں سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ منور حسن نے جذبات میں آ کر بات کہی اور انہیں اس پر معافی مانگ لینی چاہئے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے جماعت اسلامی پر پابندی کا مطالبہ کر دیا، اے این پی کے رہنما زاہد خان نے جماعت اسلامی کے ساتھ تحریک انصاف کو طالبان کا سیاسی ونگ قرار دیا۔ ایم کیو ایم کے رہنما اظہار الحسن نے کہا کہ ہر محب وطن کو منور حسن کے بیان کی مذمت کرنی چاہئے۔

پاکستان سنی تحریک نے آئی ایس پی آر کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے منور حسن کے بیان کو ملکی سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ منور حسن اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں۔