کراچی (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے سندھ میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ آج سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔
کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کو 264 یونین کمیٹی اور یونین کونسلز میں تقسیم کر دیا گیا۔ ضلع وسطی میں 61 یونین کمیٹیاں ہوں گی۔ ضلع شرقی اور کورنگی 66 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوں گے۔
ملیر ضلع کے دیہی علاقوں میں 21 یونین کونسل اور شہری علاقوں میں 20 یونین کمیٹیاں ہوں گی۔ ضلعی جنوبی میں 45 یونین کمیٹیاں ہوں گی۔ صوبے میں حلقہ بندیوں کا باضابطہ نوٹیفیکشن 13 نومبر کو جاری ہو گا۔