ملتان (جیوڈیسک) جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلانے کیلئے امریکا ڈرون حملے کر رہا ہے۔ ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کے خلاف ملک گیر تحریک جاری رکھیں گے۔
ملتان میں جماعتہ الدعوۃ کے کارکنوں کے تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکا نے ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان پر جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
جب حکومت اور طالبان کے مذاکرات درست سمت میں جا رہے تھے، امریکا نے ڈرون حملے کر کے ایک بار پھر اپنی اصل پوزیشن واضح کر دی ہے۔ جماعۃ الدعوۃ کے امیر نے کہا کہ حکومت ڈرون گرانے کا حکم دے اور نیٹو سپلائی بند کی جائے۔