بلوچستان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دوسرے روز بھی جاری

Documents

Documents

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ صوبائی الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج بھی جاری رہے گا اور آج ہی نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ جس کے بعد 12 سے 16 نومبر تک کاغذات نامزگی کی وصولی اور اعتراضا ت کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔

17 سے 18 نومبر تک اپیلوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔ 19 نومبر کو امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں اور 19 کو ہی امیدواروں کی حتمی فہرستیں انتخابی نشان کے ساتھ جاری کر دی جائیں گی۔