ایرانی نائب وزیر صنعت صفدر رحمت عبادی کو قتل کر دیا گیا

Safdar Abadi

Safdar Abadi

تہران (جیوڈیسک) تہران میں ایرانی نائب وزیر صنعت صفدر رحمت عبادی کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ صفدر رحمت عبادی کو تہران کے مشرقی علاقے سبلان میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ صفدر رحمت عبادی کار میں سفر کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق انھیں سر اور سینے میں گولی ماری گئی۔ حملے کے فوری بعد انھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔