اوتھل سٹی فٹ بال کلب نے نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ اپنے نام کر لیا

کراچی : ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے تعاون سے جام یوسف فٹ بال اسٹیڈیم لسبیلہ میں منعقدہ نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کا فائنل اوتھل سٹی فٹ بال کلب نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں اوتھل سٹی فٹ بال کلب نے مضبوط حریف حب شاہین کو 1-0سے شکست دی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے بر ابر رہا تاہم کھیل کے دوسرے ہاف کے 52 ویں منٹ میں اوتھل سٹی فٹ بال کلب کی جانب سے ملڈ فیلڈر مقصود نے میچ کا واحد گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کے اختتام پر آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے تقسیم انعامات کے حوالے سے شایان شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایم ڈی لیڈا سہیل مرزا تھے جنہوں نے فٹ بال ترقی اور اس کے فروغ کے لئے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 30 ہزار روپے اور ونر ٹیم کو10ہزار روپے اور رنر اَپ ٹیم کو 5ہزار روپے کیش پرائز دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی لیڈا سہیل مرزا نے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے صحت مند زندگی کا قیام ممکن ہے انہوں نے فٹ بال سمیت اسپورٹس کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے جام یوسف اسٹیڈیم لسبیلہ کو مکمل گراسی گرائونڈ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ملک اور قوم کا قیمتی سرمایا ہیں یہ نوجوان کھیلوں کے ذریعے ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں کیونکہ کھیلوں سے صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے اس موقع پر مہمان خصوصی سہیل مرزا نے نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ فیئر ٹرافی جام کلب اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ اوتھل سٹی فٹ بال کلب کے مقصود کو پیش کیا اختتامی تقریب میں اسپورٹس آفیسر یوسف بلوچ،یوسف راہی ،خدابخش بلوچ،اکائونٹ آفیسر اوتھل عبدالستار ساسولی ،پروفیسر انور اللہ بلوچ بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام لسبیلہ کے درجان پرکانی، واحد سومرو، رضوان مرزا، راجہ شوکت لاسی اور دیگر موجود تھے فائنل میچ میں ریفری کے فرائض ماسٹر ساجد ،اشرف اور عبدالجبار نے کی میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دی۔