آل کراچی فیصل انوٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں بابل اسپورٹس اور گلستان ویلفیئر سینٹر کی کوارٹر فائنل تک رسائی

کراچی : بابل اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی فیصل انو ٹیشن فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم با بل اسپورٹس فٹ بال کلب لانڈھی اور گلستان ویلفیئر سینٹر نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں میزبان بابل اسپورٹس لانڈھی نے ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلے کے بعد مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم افضال ہزارہ کو 3-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے عثمان نے دو جبکہ مامون رشید نے ایک گول اسکور کیا۔

حریف ٹیم کی جانب سے آصف اشتیاق نے دونوں گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے پری کوارٹر فائنل میں گلستان ویلفیئر سینٹر نے کراچی محمڈن کو باآسانی 5-0کے مارجن سے زیر کرکے کوارٹر فائنل میں جگی بنا ئی فاتح ٹی گلستان ویلفیئر سینٹر کی جانب سے رضوان نے 3اور عمران اور عدنان نے ایک ایک گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی دنووں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی جنرل سیکریٹری پاک ارکان فائونڈیشن الحاج محمد یونس الہاشمی اور چیئر مین پاک ارکان فائونڈیشن حاجی محمد یونس سے کرایا گیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم نے اپنے معاونین نور الحق اور رحمت اللہ کے ہمراہ انجام دیا جبکہ میچ کمشنر کے فرائض عبداللہ نے انجام دیا۔