مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے :خالد پرویز ڈار

گوجرانوالہ : سٹی نائب صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ خالد پرویز ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور کارکنوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں اقتدار میں آئی ہے، مسلم لیگ (ن) کی خوش نصیبی ہے کہ اسے شریف برادران جیسی میڈ ان پاکستان قیادت میسر ہے جو پاکستان کی تقدیر بدل کر اسے ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنا سکتی ہے۔

وہ اپنے آفس میں کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ کارکن تحمل برداشت دلجمعی اور مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی کاکام جاری رکھتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے منفی پراپیگنڈے کو ناکام بنائیں، علاقہ کی ترقی و خوشحالی مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کا مشن ہے۔