وزیراعلیٰ کا گلے پر ڈور پھرنے سے دو سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس، کارروائی کا حکم

لاہور: وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے سکیم موڑ کے قریب گلے پر ڈور پھرنے سے دو سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لے لیا ہےـ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گلے پر ڈور پھرنے سے دو سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر انہیں دلی دکھ ہوا ہےـ

پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود اس طرح کا افسوسناک واقعہ ناقابل برداشت ہےـ انہوں نے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیاـ