بالی فلم رام لیلا کی تشہیری تقریب، دپیکا پڈکون، رنویر سنگھ کا رقص

Ranvir Singh

Ranvir Singh

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ کی نئی رومانوی فلم”رام لیلا”کی تشہیری تقریب ہوئی جس میں اداکارہ دپیکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے رقص نے شائقین کو دیوانہ کر دیا۔

دپیکا اور رنویر ممبئی کے ایک شاپنگ مال پہنچے تو مداحوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا، شیکسپئیر کے مشہور ڈرامے رومیو جولیٹ سے ماخوذ اس فلم میں دپیکا جلوہ گر ہوئی ہیں۔

پروموشن تقریب میں اداکارہ کا کہنا تھا فلم میں ان کا کردار انتہائی جذباتی ہے۔دپیکا نے رنویر کے ساتھ فلم کے مشہور گانے پر رقص کیا تو حاضرین جھوم اٹھے، سجنے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم پندرہ نومبر کو ریلیز ہو گی۔