فوج کا سیاست میں حق تسلیم نہیں کیا جاسکتا، جماعت اسلامی

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) لاہور جماعت اسلامی کی مجلس شوری کے بعد لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فوج کو سیاسی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں، سیاست میں فوج کا حق تسلیم نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا ہے کہ مجلس شوری کے اجلاس میں آئی ایس پی آر کے پریس ریلیز پر غور کیا گیا جس کے بعد طے کیا گیا کہ خاص مقاصد کے لئے ضمنی معاملات میں الجھا یا جا رہا ہے۔

،اس وقت یہ فیصلہ کیا جا نا چاہیئے کہ ڈرون حملے بند کیے جائیں،نیٹوسپلائی بند کی جائے، لیکن ضمنی بحث میں الجھایا جا رہا ہے جس کا مقصد خاص اہداف حاصل کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شوری کے اجلاس میں اپردیراور سلالہ واقعے کی مذمت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو حق نہیں کہ براہ راست سیاسی معاملات میں مداخلت کرے، جماعت اسلامی معافی نہیں مانگے گی۔