اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی، خورشید شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت طالبان کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی اس کا ساتھ دیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف سے قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں طالبان سے مذاکرات کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکیم اللہ محسود کی ہلاکت اور تحریک طالبان کے نئے امیر فضل اللہ کی تقرری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ خورشید شاہ نے وزیر اعظم کو یقین دھانی کرائی کہ حکومت طالبان کے حوالے سے جو فیصلہ کرے گی ہم ساتھ دیں گے۔