کراچی (جیوڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج دوسرا اور آخری روز ہے۔پہلے دن کاغذات نامزدگی کی عدم دستیابی اور دیگر مشکلات نے امیدواروں کو گھیرے رکھا۔
کراچی کی 264 یونین کمیٹی اور یونین کونسلز کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز ریٹرننگ افسران کے دفاتر پر کاغذات نامزدگی کی دستیابی میں مشکلات اور انتخابی شیڈول میں تبدیلی کی افواہوں کے باعث امیدوار شش و پنج کا شکار رہے۔
آج آخری روز صبح کے اوقات میں ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں امیدواروں کی آمد سست روی سے جاری ہے۔ توقع ہے دوپہر کے بعد امیدواروں کی بڑی تعداد کاغذات نامزدگی جمع کرائے گی۔