ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ میں 2 روز کا اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث ہزاروں امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرا سکے۔ ریٹرنگ افسران نے انتظامی وجوہات کو جواز بنا کر فارم وصول کرنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے اور بعض علاقوں میں کاغذات نامزدگی بھی دستیاب نہیں ہیں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اگر آج بھی ریٹرنگ افسران نے کاغذات نامزدگی وصول کرنے سے انکار کر دیا تو اس صورتحال میں الیکشن کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔