پاکستان نے نالائق ترین بیٹنگ لائن اپ ہونے کا ثبوت دیا، شعیب اختر

Shoaib Akhtar

Shoaib Akhtar

کراچی (جیوڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق کپتان محمد یوسف نے پاکستانی ٹیم کی آخری ون ڈے ناکامی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے۔

پاکستان کی بیٹنگ نے آخری ون ڈے میں دنیا کی نالائق ترین بیٹنگ لائن اپ ہونے کا ثبوت دیا جبکہ سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں عبدالرزاق کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹرز کی سلیکشن میرٹ پر ہونی چاہیے۔