اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کے لیے بزنس قرضہ اسکیم اور کم آمدنی والے افراد کو آسان شرائط پر گھر فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس آفس کے مطابق نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے نوجوانوں کو پانچ سے بیس لاکھ روپے قرض دینے کی منظوری دی۔ اسکیم کے تحت اکیس سے پینتالیس سال کے افراد کو کاروبار کے لیے پانچ سے بیس لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا۔
خواتین کے لیے پچاس فیصد کوٹہ مختص ہو گا۔ ایک اور اجلاس میں وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم کی منظوری دی جس کی تفصیلات نومبر کے آخر میں طے کی جائیں گی۔