توانائی بحران کے باوجود فرٹیلازر سیکٹر کے منافع میں نمایاں اضافہ

Khad

Khad

لاہور (جیوڈیسک) لاہور توانائی کا بحران قیمتوں میں کمی اور درآمد شدہ کھاد کی باوجود بھی فرٹیلازر سیکٹر کے منافع میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران سیکٹرکا خالص منافع اٹھائیس ارب روپے رہا۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے منافع چھیاسٹھ فیصد زائد ہے۔ جب کھاد بنانے والے اداروں نے اس دوران بارہ ارب روپے سے زائد کا ٹیکس بھی ادا کیا ہے۔ اس دوران کھاد کی مجموعی فروخت میں چوبیس فیصد کا اضافہ ہوا۔