پاکستان نے آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 76 لاکھ ڈالر کی قسط ادا کر دی

IMF

IMF

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی ایک اور قسط ادا کر دی۔ زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو چودہ کروڑ چھہتر لاکھ ڈالر مالیت کی قسط ادا کی گئی۔ قسط کی ادائیگی اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد کی گئی۔

عالمی ادارے کو اگلی قسط ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر بارہ نومبر کو ادا کی جائے گی۔ پاکستان اب تک پانچ ارب پینتالیس کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی مد میں ادا کر چکا ہے۔