کوہاٹ: کار سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزم گرفتار

Kohat

Kohat

کوہاٹ (جیوڈیسک) کوہاٹ میں پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق پنڈی روڈ پر گمبٹ کے قریب پولیس نے مشکوک پک اپ کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے 2 لائٹ مشین گن، 11 کلاشنکوف، 42 پستولیں ،میگزین اور ہزاروں راونڈز برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان درہ آدم خیل سے اسلحہ کوہاٹ لارہے تھے۔